ابنا: سرکاري ٹي وي کے مطابق افغانستان کي قومي سلامتي کونسل کے اجلاس ميں کہا گيا ہے کہ ملک کے صدارتي اليکشن افغانستان کا اندروني معاملہ ہے اور کوئي بھي ملک انتخابي عمل پر اثر انداز نہيں ہوسکتا-
افغانستان کي قومي سلامتي کونسل کے اجلاس ميں صدر حامد کرزئي اور ديگر سرکاري عہديدار بھي موجود تھے-
اجلاس ميں يہ بات بھي زور ديکر کہي گئي کہ کسي بھي بيروني طاقت کو اس بات کي ہرگز اجازت نہيں دي جائے گي کہ وہ افغانستان کے انتخابات ميں ايک پڑوسي ملک کي مداخلت اور اس کے اثرا انداز ہونے کا راستہ ہموار کرے-
اجلاس کے شرکا نے يہ بات بھي زور ديکرکہي کہ امريکہ اور نيٹو کے ارکان کو اچھي طرح معلوم ہونا چاہيے کہ افغان عوام کے علاوہ کوئي بھي دوسري طاقت افغانستان ميں انکي چھاونيوں اور فوجي اڈوں کو تحفظ فراہم نہيں کرسکتي-اجلاس ميں کابل واشنگٹن سيکورٹي معاہدے کا بھي جائزہ ليا گيا -
اس سے صدر حامد کرزئي بھي افغانستان کے صدارتي انتخابات ميں امريکہ کي ممکنہ مداخلت کي بابت خبر دار کرچکے ہيں.
.....
/169